آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو 48 رنز سے شکست دے دی

349
0 0
Read Time:2 Minute, 20 Second

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک )ورلڈ کپ کے 26ویں میچ میں آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو 48 رنز سے شکست دے دی۔

ناٹنگھم میں کھیلے جانے والے میچ میں آسٹریلیا کے 381 رنز کے جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم 8 وکٹوں پر 333 رنز بناسکی، ڈیوڈ وارنر کو شاندار 166 رنز کی شاندار اننگز پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی اننگز کا آغاز اچھا نہ تھا، سومیا سرکار 10 رنز بنا کر فنچ کے ہاتھوں رن آوٴٹ ہوئے، شکیب الحسن بھی 41 رنز پر مارک اسٹونس کی گیند پر وارنر کو کیچ دے بیٹھے۔

تمیم اقبال کو 62 رنز پر مچل اسٹارک نے بولڈ کیا، محمود اللہ نے 69 رنز کی اننگز کھیلی، لٹن داس 20 اور صابر رحمان بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

مہدی حسن 6 رنز بنا کر اسٹارک کا نشانہ بنے، وکٹ کیپر بلے باز مشفیق الرحیم نے 97 گیندوں پر 102 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

آسٹریلیا کے کولٹرنائل، اسٹونس اور مچل اسٹارک نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، ایڈم زمپا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 381 رنز بنائے اور بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 382 رنز کا ہدف دیا، سومیا سرکار نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

آسٹریلیا نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو ایرون فنچ اور ڈیوڈ وارنر نے جارحانہ انداز اپنایا، کینگروز کی پہلی وکٹ 121 رنز پر گری، ایرون فنچ 53 رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے، عثمان خواجہ نے 89 رنز کی اننگز کھیلی۔

گلین میکسویل 32 رنز بنا کر رن آوٴٹ ہوئے، اسٹیو اسمتھ ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے، دوسرے اینڈ پر ڈیوڈ وارنر نے دھواں دھار بلے بازی کا سلسلہ جاری رکھا اور 147 گیندوں پر 166 رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے۔

اسٹونس 6 اور ایلکس کیری 9 رنز بنا کر ناٹ آوٴٹ رہے، بنگلہ دیش کے سومیا سرکار نے تین وکٹیں حاصل کیں، مستفیض الرحمان کے حصے میں ایک وکٹ آسکی۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں آج ایونٹ میں اپنا چھٹا میچ کھیل رہی ہیں، آسٹریلیا نے 5 میچوں میں سے 4 میں کامیابی حاصل کی ہے اور ان کے 8 پوائنٹس ہیں۔

بنگلہ دیش نے دو کامیابیاں حاصل کی ہیں اور ایک میچ بارش کی نذر ہوا تھا جس کے سبب بنگال ٹائیگر کے 5 پوائنٹس ہیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
0Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »