آزاد کشمیر کے 6 نوجوان لیبیا کی جیل میں قید، ایک جاں بحق

55 / 100

فوٹو: فائل

کھوئی رٹہ(فیصل علی) یونان کشتی حادثہ سے جڑی درد ناک خبروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، آزاد کشمیر کے 6 نوجوان لیبیا کی جیل میں قید، ایک جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے.

کوٹلی کی تحصیل کھوئیرٹہ کے ایک ہی خاندان کے مزید 6 نوجوانوں کے لیبیا کی جیل میں موجودگی کا انکشاف ہوا ہے.

لیبیا میں قید نوجوانوں کے اہل خانہ کے مطابق تحصیل کھوئیرٹہ کے ایک ہی خاندان کے مزید 6 نوجوان لیبیا میں قید ہیں، سات نواجوان 23 /23لاکھ دے کر یورپ جانے کے لئے لیبیا پہنچے تھے.

ان میں سے 6 جیل میں ہیں،متاثرہ والدین نے بتایا کہ 6 میں سےایک بیماری سے فوت ہوگیاہے، فوت شدہ نوجوان کی ڈیڈ باڈی سفارت خانہ پاکستان لیبیا کی مدد سے واپس پاکستان لائی گئی.

اہل خانہ نے اپیل کی ہے کہ لیبیا کی جیل میں موجود 6افراد کی واپسی کے لیے حکومت اقدامات کرے۔

Comments are closed.