پاکستان شارجہ میں ہتک آمیز سلوک کے باوجود افغانستان کیساتھ کھیلنے پر آمادہ

53 / 100

لاہور: پاکستان شارجہ میں ہتک آمیز سلوک کے باوجود افغانستان کیساتھ کھیلنے پر آمادہ ہوگیا ہے اور پی سی بی منجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نے افغانستان کے ساتھ سیریز کھیلنے کااعلان کیاہے۔

نجم سیٹھی کے اعلان کے مطابق پاکستان اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔

نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم رواں سال مارچ کے آخر میں افغانستان کےخلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔

انہوں نے بتایا کہ تینوں میچز شارجہ میں کھیلے جائیں گے ، یہ وہی شارجہ اسٹیڈیم ہے جہاں 7 ستمبر 2022 کو پاکستان سے شکست کے بعد افغان تماشائیوں نے پاکستانیوں پر تشدد کیا تھا۔

صرف گراونڈ کے باہر بلکہ گراونڈ کے اندر بھی ماحول تلخ رہا، نسیم شاہ کے چھکوں پر میچ ختم ہوا تاہم اس سے قبل افغان باولر فرید نے آصف علی کے ساتھ بھی برا سلوک کیا تھا۔

بھارت کے ساتھ میچ ہار کر ہنستے کھیلتے گراونڈ سے باہر آئے لیکن پاکستان کے خلاف شکست کے بعد افغان کھلاڑی بھی آپے سے باہر ہو گئے تھے جب کہ گراونڈ میں موجود تماشائیوں نے پاکستانیوں پر کرسیاں برسا دی تھیں۔

اس تلخ تجربہ کے باوجود پاکستان نے ایک بار پھر افغانستان کے ساتھ سیریز کھیلنے اور ماضی کو بھلانے کی طرف قدم اٹھایاہے۔

واضح  رہے کہ آسٹریلیا  نے رواں سال مارچ میں افغانستان کا دورہ کرنا تھا اور 3 ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز  متحدہ عرب امارات میں ہونا تھی تاہم آسٹریلیا نے دورہ افغانستان سے انکار کردیا۔

 

Comments are closed.