گوتم کالج گوجرانولہ کی کوسٹر کو مری میں حادثہ ،30 افراد سوار تھے

54 / 100

فوٹو : فائل

مری: گوتم کالج گوجرانولہ کی کوسٹر کو مری میں حادثہ ،30 افراد سوار تھے، حادثے میں کنڈیکٹر قیوم جاں بحق ہوگیا،10 افراد زخمی۔

گوجرانوالہ کا ٹرپ بزریعہ کوسٹر نتھیاگلی سے مری جا رہا تھا جس میں 30 مرد و خواتین سوار تھیں ، خیرا گلی کے مقام پر کوسٹر کھائی میں گری۔

کوسٹر کھائی میں گرنے سے بس کنڈکٹر قیوم ولد نامعلوم سکنہ گوجرانوالہ جان بحق ہوا جب کہ 10 افراد زخمی ہوئے۔

ان زخمیوں میں سبیل ولد مقصود،سعد ولد معید،انعام ولد ارشد،زیگم یعقوب ولد یعقوب،ہارون شاہ ولد سلیم شاہ،خمارہ دختر سلیم،سفینہ زوجہ صفدر،رابعہ دختر آصف،سبیلہ زوجہ منصور،حنیف ولد غلام سعر دختر محمد اسلم سمیت دیگر زخمی ہوئے۔

زخمیوں کو ریسکیو کر کے ہسپتال پہنچایا جا رہا ہے ۔ ایبٹ آباد پولیس اور ریسکیو ادارے موقع پر موجود رہی۔

Comments are closed.