لاپتہ قرار دئیے گئے 974 افراد حراستی مراکز جبکہ 616 افراد اس وقت جیلوں میں ہیں،رپورٹ

46 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد: لاپتہ افراد کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی گئی جس میں بتایا گیا ہے کہ لاپتہ قرار دئیے گئے 974 افراد حراستی مراکز جبکہ 616 افراد اس وقت جیلوں میں ہیں۔

 

لاپتہ افراد کمیشن کی رپورٹ آج سپریم کورٹ میں جمع کروا ئی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ نومبر میں 81 افراد گھروں کو پہنچ گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 9133 افراد کے لاپتہ ہونے کی شکایات ملیں، کمیشن نے 5574 کا سراغ لگایا جبکہ 3743 افراد گھروں کو پہنچ چکے ہیں۔

 

رپورٹ میں بتایاگیاہے کہ مجموعی طور پر 241 لاپتہ افراد کی لاشیں ملیں جبکہ مجموعی طور پر لاپتہ افراد سے متعلق 6926 کیسز نمٹائے جا چکے ہیں۔

 

رپورٹ کے مطابق 30 نومبر تک لاپتہ افراد کے 2207 مقدمات زیر التواء ہیں جبکہ نومبر میں کمیشن کو 98 کیسز موصول ہوئے اور 101 نمٹائے گئے۔

Comments are closed.