طالبان حکومت نے وائس آف امریکہ سمیت کئی چینلز پر پابندی عائد کردی

52 / 100

فوٹو: وائس آف امریکہ فائل 

کابل: طالبان حکومت نے وائس آف امریکہ سمیت کئی چینلز پر پابندی عائد کردی ہے، پابندیو کاسامنا کرنے والے میڈیا اداروں میں ریڈیو اسٹیشنز بھی شامل ہیں۔

وائس آف امریکا کی رپورٹ کے مطابق طالبان نے وی او اے ، ریڈیو آزادی اور ریڈیو فری یورپ کی نشریات پر پابندی لگائی گئی ہے۔

ان میڈیا اداروں پر پابندی لگانے کے حوالے سےطالبان کا موقف ہے کہ پابندی پروگراموں کے مواد سے متعلق شکایات موصول ہونے کے بعد لگائی گئی ہے۔

بیان طالبان وزارت خارجہ کی جانب سے سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں پریس قوانین موجود ہیں۔

بیان میں کہا گیاہے کہ جو نیٹ ورک ان قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کرے گا اس سے افغانستان میں رپورٹنگ اور نشریات کا حق واپس لے لیا جائے گا۔

بیان کے مطابق  وی او اے اور ریڈیو آزادی ان قوانین کی پابندی کرنے اورپیشہ ورانہ انداز میں نشریات چلانے میں ناکام ہوگئے ہیں، اس لیے انہیں بند کردیا گیا ہے۔

Comments are closed.