وزیر اعظم کا دورہ ازبکستان ،پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان تاخیر کا شکار ہوگیا

45 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد: وزیر اعظم میاں شہباز شریف کے دورہ ازبکستان میں مصروفیات کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان نہ ہوسکا

وزارت خزانہ کے حکام رات گئے تک انتظار کرتے رہے تاہم وزیراعظم ہاوٴس سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری بارے کوئی فیصلہ موصول نہیں ہوا۔ ترجمان وزارتِ خزانہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ہاوٴس سے سمری موصول ہوتے ہی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا جائے گا۔

وزارتِ خزانہ کو معمول کے مطابق پندرہ ستمبر کو آئندہ 15 روز کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کرنا تھا جس میں پٹرول کی قیمت میں کمی متوقع تھی تاہم پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا معاملہ شنگھائی تعاون تنظیم کے لیے گئے ازبکستان کے شہر سمر قند میں وزیر اعظم کے پاس ہے۔

Comments are closed.