الیکشن کمیشن ، عمران خان اور اسد عمر کی جرمانے کیخلاف اپیلیں خارج

45 / 100

فائل :فوٹو

اسلام آباد: الیکشن کمیشن پاکستان نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عمران خان اور اسد عمر کی جرمانے کیخلاف اپیلیں خارج کردیں۔

الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عمران خان اور اسد عمر کی جرمانے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کی۔ ڈی ایم او لوئر دیر کی جانب سے عائد کردہ جرمانے کے خلاف اپیلوں پر الیکشن کمیشن کے 4 رکنی بنچ نے سماعت کی۔

عمران خان، اسد عمر کی جانب سے کوئی بھی الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہوا۔ الیکشن کمیشن نے عدم پیروی پر عمران خان، اسد عمر کی جرمانے کیخلاف اپیلیں خارج کردیں۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے دونوں رہنماوٴں کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 50، 50 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔

Comments are closed.