بھارت اور بنگلہ دیش میں آج عید الفطر، نماز عید کے اجتماعات،خصوصی دعائیں مانگیں

45 / 100

فائل:فوٹو

دہلی، ڈھاکہ: پڑوسی ملک بھارت اور بنگلہ دیش میں آج عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے۔عید کے اجتماعات میں ترقی اور خوشحالی کی خصوصی دعائیں مانگی گئیں ۔

بنگلہ دیش کے تمام چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں کی جامع مساجد، عیدگاہوں اور کھلے مقامات پر عید الفطر کی نماز کے اجتماعات منعقد کیے گئے۔

دوسری جانب بھارت میں بھی بسنے والے مسلمانوں کی جانب سے عید کی نماز کے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا۔

نماز عید کے بعد ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کی خصوصی دعائیں مانگیں جس کے بعد لوگوں نے ایک دوسرے سے گلے مل کر باہمی رنجشوں کو بھلا کو عید سعید کی مبارک باد پیش کی۔

خیال رہے کہ 9 اپریل کو بھارت میں کیرالہ اور لداخ کے علاوہ کہیں چاند نظر نہیں آیا تھا اور ان مقامات پر کل جبکہ بیشتر بھارت میں عید الفطر ا?ج منائی جا رہی ہے۔ 

Comments are closed.