یوم آزادی، قومی کرکٹر شاداب خان نے بچوں میں تحائف تقسیم کیے

اسلام آباد (زمینی حقائق )یومِ آزادی کےموٹروے پولیس نے تحائف کا اہتمام کیا، مہمان خصوصی قومی کرکٹر  شاداب خان نے بچوں میں تحائف تقسیم کیے

افسر تعلقات عامہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس محمد رضا کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق ڈی آئی جی موٹروے پولیس اشفاق احمد نے  اسلام ٓاباد  ٹول پلازہ پر لگائے گئے خصوصی روڈ سیفٹی اسٹال کا دورہ کیا

انھوں نے روڈ سیفٹی سے متعلق سوال و جوابات کے مقا بلے کا انعقاد ہوا ا ورڈی  ٓئی جی موٹروے پولیس اشفاق احمد نے بچوں میں خصوصی گفٹس تقسیم کیے۔

اس  موقع پر مہمان خصوصی مشہورقومی کرکٹر  شاداب خان  نے  کہا کہ آزادی ایک عظیم نعمت  ھے۔اوراس  موقع پر ٓاج ہم  یہ عہد کرتے ھیں کہ اپنی تمام تر صلاحتیں بروکار لاتے ہوے پاکستان کا نام  روشن کریں گیں۔

آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس اے-ڈی-خواجہ کی  ہدایات پر موٹروے پولیس نے  موٹروے  زون  میں ایڈیشنل آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نارتھ رجن عباس حسین ملک اور ڈی  ٓئی جی موٹروے پولیس اشفاق احمد ٓٗٗٗ کی زیرِ نگرانی جشنِ آزادی کے اس پر مسرت  موقع پرٹریفک کے بہاؤ کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کیے۔

ڈی آئی جی نے بتایا کہ موٹروے زون کے تمام ٹال پلازوں پر خصوصی بریفنگ پوائینٹس کے ساتھ ساتھ جشن آزادی سٹال لگائے گئے جہاں خصوصی بریفنگ افسران روڈ یوزرز کو روڈ سیفٹی کے متعلق آگاہی دی گئی۔

ڈی آئی جی نے بتایا کہ تمام سیکٹرز میں جشن آزادی ریلیاں منعقد کی گئی اور یومِ آزادی کے موقع پر  ٹریفک بے ضابطگیوں کے تدارک کے لیے سپیشل سکواڈز کا قیام عمل میں لایاگیا۔

ڈی آئی جی نے کہا کہ یومِ آزادی کے موقع پر پولیس اور عوام کے درمیان دوریوں کے خاتمے اور اچھے پولیس پبلک ریلیشن استوار کرنے کیلئے  موٹروے زون کے تمام ٹال پلازوں اور خصوصی بریفنگ پوائینٹس پر روڈ یوزرز میں تحائف تقسیم کیے گئے۔

Comments are closed.