ہم شوآف ہینڈزکیخلاف نہیں لیکن اعلان کے پیچھے شفافیت نہیں، مریم نواز

لاہور(زمینی حقائق ڈاٹ کام)مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز نےکہا ہے کہ لاہور جلسے کے وقت آپ کتوں کو نہیں بہلا رہے تھے خود کو بہلا رہے تھے میں سمجھتی ہوں قومی نیب کے چیئرمین کا نام عمران خان ہے.

لاہور پریس کانفرنس میں مریم کا کہنا تھا کہ ایسا کیا ہوا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسوں سے آپ کو اپنی حکمت عملی تبدیل کرنی پڑ گئی ہے۔

مریم نواز نے کہاسینیٹ الیکشن ایک مہینہ پہلے کرائیں یا بعد میں وزیراعظم اپنی جاتی حکومت کو نہیں بچا سکتے، آپ جو بھی ہتھکنڈے استعمال کریں، گھرآپ کو جانا پڑے گا۔

لیگی رہنما نے کہا کہ ہم شو آف ہینڈز کے خلاف نہیں لیکن اس اعلان کے پیچھے شفافیت نہیں، سپریم کورٹ اس کی تشریح کرسکتی ہے، نیاقانون تو نہیں بناسکتی، اس کے لیے آئینی ترمیم کی ضرورت ہے۔

مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کا نام لئیے بغیر کہا کہ ذاتی مفاد کے لیے سپریم کورٹ کو سیاست میں کیوں ملوث کرنا چاہتے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ کیا آپ کو نوازشریف کے صحت مند نظرآنے پر اعتراض ہے؟ انسان پیزا کیوں نہیں کھا سکتا، کس ڈاکٹر نے کہا ہے کہ جو پلیٹیلیٹس کا مریض ہے وہ کبھی کبھار پیزا نہیں کھاسکتا۔

مریم نواز نے کہا کہ جلسے کے بعد سے حکومت کی چیخیں اب تک سنائی دی رہی ہیں، چیخیں جو سنائی دے رہی ہیں وہ بلاوجہ نہیں ان کا پول عالمی میڈیا نے کھولا ہے.

مریم نواز نے کہا کہ چار سال تو بہت دور کی بات یہ حکومت چار مہینے نہیں نکال سکتی، بلاول بھٹو زرداری نے کل فون پر مجھے دعوت دی، کوشش ہے کہ لاڑکانہ میں بے نظیر بھٹو کے مزار پر حاضری دوں۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا یہ حکومت نہیں ہے یہ ووٹ چوری کرکے آئی ہے ہمارے سر پر مسلط کیا گیا ہے، اس حکومت سے اب حکومت سے نہ بات چیت ہونی چاہیے نہ ہوگی۔

Comments are closed.