کیا دنیا کشمیرمیں بربریت پر میونخ کی طرح خاموش تماشائی بنی رہے گی؟ عمران خان

16
0 0
Read Time:1 Minute, 12 Second

اسلام آباد( زمینی حقائق )وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے  مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت نے نازی نظریے سے متاثر راشٹریہ سوایم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کو دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے۔

عمران خان نے بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور کریک ڈاؤں پر تشویش کا اظہار کر تے ہوہے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

وزیراعظم نے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ کرفیو، کریک ڈاؤن اور بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں عنقریب شروع ہونے والی کشمیریوں کی نسل کشی نے نازی نظریے سے متاثر راشٹریہ سوایم سیوک سنگھ کو بے نقاب کر دیا ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ بھارتی اقدامات کا مقصد نسل کشی کے ذریعے کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنا ہے۔

عمران خان نے سوال پوچھا کہ کیا دنیا کشمیر کے معاملے کو بھی ایک خاموش تماشائی کی طرح دیکھے گی جیسے اس نے ہٹلر کو میونخ میں دیکھا تھا؟

وزیراعظم نے کہا مجھے خوف ہے کہ نازی آریان کی طرح ہندوؤں کی بالادستی کے آر ایس ایس کے نظریات صرف کشمیر تک ہی محدود نہیں رہیں گے، بلکہ اس کے ذریعے بھارت کے مسلمانوں کو دبایا جائے گا اور پھر آگے چل کر پاکستان کو نشانہ بنایا جائے گا۔

عمران خان نے آخر میں لکھا کہ آر ایس ایس بھی ہٹلر کے برتر قوم کے نظریات کی طرح ہندو برتری کی خواہاں ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleppy
Sleppy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *