کورونا خطرہ سے بے خبریوٹیلٹی سٹورز پر ہجوم

فوٹو: ڈیلی ٹائمز ، اردو پوائنٹ

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) کورونا کے پھیلاو کو روکنے کیلےء ملک بھر میں لاک ڈاون ہے لیکن یوٹیلٹی سٹورز پر عوام کا رش لگا رہتاہے ، کوئی حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں نہ ہی سٹاف کو محفوظ بنایاگیا ہے۔

یوٹیلٹی سٹورز پر ان دنوں لاک ڈاون کی وجہ سے گاہکوں کا رش بڑھ گیاہے،اوپر سے وزیراعظم عمران خان کی طرف سے اعلان کردہ ریلیف پیکیج بھی صرف یوٹیلٹی سٹورز پر دستیاب ہے اس لئے لوگ سستی ایشیائے خورد نوش لینے کیلئے کھچے چلے آتے ہیں۔

یوٹیلٹی سٹورز پر مامور ایک ملازم سے جب کورونا وائرس سے حفاظتی تدابیر کے حوالے سے سوال کیا گیا تو وہ پھٹ پڑا۔ اس کا کہنا تھا کہ ہمیں تو حکومت نے موت کے منہ میں لاکھڑا کیاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں لاک ڈوان ہے، مارکیٹیں کارو باری مراکز بند ہیں ، لوگ آئیسو لیٹ ہیں لیکن یوٹیلٹی سٹورز کے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں دفاتر اور اپنے کاموں سے چھٹی کرنے والے یوٹیلٹی سٹورز پر رش بنائے رکھتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ حکومت نے یوٹیلٹی سٹورز ملازمین کو فیس ماسک تک نہیں دیئے ہمیں مجبوراً گاہکوں کے ساتھ گھل مل کر رہنا پڑتا ہے اس لئے ہمیں غیر محفوظ ہیں،ہمیں کوئی پتہ نہیں ہوتا کہ کون وائرس اٹھائے پھر رہا ہے ۔

انھوں نے کہا کہ یوٹیلٹی سٹورز میں داخل ہونے والوں کی اسکریننگ ہونی چایئے اورحکومت کو یوٹیلٹی سٹورز پر کام کرنے والوں کو کورونا وائرس سے تحفظ کیلئے فیس ماسک اور دیگر حفاظتی اقدامات کرنے چاہئیں۔

یاد رہے گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے عوام کیلئے 15ارب روپے کے ریلیف پیکیج کااعلان کیا تھا جو کہ صرف یوٹیلٹی سٹورز پر ہی دستیاب ہے ،اس لئے لوگ کورونا وائرس خطرات کے باوجودیوٹیلٹی سٹورز کا رخ کرتے ہیں۔

ایک طرف حکومت ایک دوسرے سے ہاتھ نہ ملانے، فاصلہ رکھنے ، لوگوں کو گھروں میں رہنے کے مشورے اور تعلیمی اداروں و دفاتر میں چھٹیاں دے رہی ہے جب کہ دوسری طرف یوٹیلٹی سٹورز پر ہجوم لگا رہتاہے۔

Comments are closed.