کشمیر بنے گا پاکستان‘ یوم دفاع تقریبات کا حصہ ہو گا، ترجمان پاک فوج

15
0 0
Read Time:1 Minute, 39 Second


راولپنڈی(زمینی حقائق) یومِ شہدا و دفاع منانے سے متعلق تقریب کی تفصیلات جاری کردی گئیں، ’کشمیر بنے گا پاکستان‘ تقریبات کا حصہ ہو گا۔

آئی ایس پی آر میں یومِ شہدا و دفاع 2019 سے متعلق کانفرنس ہوئی جس میں میجر جنرل آصف غفور نے تقریب کے فارمیٹ سے متعلق آگاہ کیا۔

انھوں نے بتایا کہ یومِ دفاع و شہدا کی تقریب کے فارمیٹ میں تبدیلی کی گئی ہے، اس بار جی ایچ کیو میں شام کے وقت مرکزی تقریب کی بجائے دن کو ہو گی۔

تقریب میں صرف شہدا کے لواحقین اور غازی شرکت کریں گے، آرمی چیف شہدا کے لواحقین اور غازیوں سے ملاقات کریں گے جب کہ آرمی چیف جی ایچ کیو میں یاد گارِ شہدا پر حاضری دیں گے اور پھول رکھیں گے۔

میجر جنرل آصف غفور نے مزید بتایا کہ اسی طرح فارمیشن اور شہر شہر تقریبات ہوں گی، یومِ دفاع کی مناسبت سے چھاو¿نیوں میں ہتھیاروں کی نمائش ہوگی۔

ترجمان پاک فوج نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ شہیدوں کے لواحقین سے ملیں اور ان کا شکریہ ادا کریں، گلی گلی محلے محلے شہیدوں کی تصاویر آویزاں کی جائیں، عظیم قومیں اپنے شہیدوں کو یاد رکھتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس سال بھی ہر شہید کے گھر پہنچیں گے، پچھلے سال کی طرح عوامی مقامات پر شہیدوں کی تصاویر لگائی جائیں گی، شہید کی گلی، محلے، گاو¿ں اور شہر میں ا±ن کی تصاویر لگائی جائیں گی۔

میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ ’کشمیر بنے گا پاکستان‘ تقریبات کا حصہ ہو گا۔

وزیراعظم کے اعلان کردہ ’کشمیر آور‘ کے سلسلے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت کے اعلان کے مطابق 12 بجے ملک بھر میں سائرن بجائے جائیں گے۔

12 بجے قومی ترانہ اور کشمیر کا ترانہ بجایا جائے گا، پوری قوم اپنے اپنے علاقے اور کام کی جگہ اکٹھی ہو گی، کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا جائے گا، ملکی ہیرو، شوبز اور میڈیا کے نمائندے اور میڈیا بھرپور شرکت کرے گا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleppy
Sleppy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *