کشمیری خواتین کی جرات کو داد دیتی ہوں، مثال ملک

اسلام آباد(ویب ڈیسک )حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کاکہناہے کہ عورتیں کسی بھی شعبے میں ہوں انقلاب لا سکتی ہیں ہمارے پاس فاطمہ جناح اور بے نظیر کی مثالیں ہیں میں کشمیر کی خواتین کی جرات کو داد دیتی ہوں ۔

اسلام آباد میں 17ویں نیشنل ویمن رائٹس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مشال ملک کاکہناتھا کہ ہمیں خواتین کا مثبت کردار دنیا کے سامنے لاناہے عورتیں کبھی ہمت نہ ہاریں اور عزم کے ساتھ کام کریں ۔

مثال ملک نے کہابھارت امن کی آشا کی بات تو کرتا ہے مگر عملی طور پر ایل او سی اور کشمیر میں خون کی ہولی کھیل رہا ہے کشمیر میں پڑھے لکھے نوجوانوں کو اندھا کیا جا رہا ہے۔

جب بھی کوئی ہندوستانی پاکستان میں آتا ہے تو کبھی بھی ان پر حملہ نہیں کیا گیا۔ میں مقبوضہ کشمیر کی ایک مظلوم بہن ہوں آج میری والدہ کی سالگرہ ہے میں ان سب خواتین کو مبادکباد دیتی جو آج یہاں موجود ہیں ۔۔

مثال ملک کاکہنا تھامیں اپنی زندگی کی ساری کامیابی اپنی ماں کی سالگرہ پر ان کے نام کرتی ہوں۔انہوں نے کہا ریسرچ کے مطابق خواتین کی نمائندگی کم ہو گئی ہے جس کی وجہ سے دنیا میں امن نہیں ہے عورتیں اپنے حق کے لئے کھڑی ہو جائیں۔

Comments are closed.