کروڑوں روپے کی ہیروئن اٹلی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

لاہور: کروڑوں روپے مالیت کی اعلی کوالٹی کی منشیات بیرون ملک اسملنگ کی کوشش ناکام بنا دی,ملزم گرفتار کر لیا گیا.

ایئرپورٹ سکیورٹی فورس نےعلامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور میں یہ کارروائی
مسافر نے منشیات بیگ کے خفیہ خانوں میں چھپا رکھی تھی۔

ملزم غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز کیو آر 629 کے ذریعے براستہ دوحہ سے اٹلی کے شہر میلان جارہا تھا۔اے ایس ایف نے اس کے بیگز کے خفیہ خانوں کی تلاشی لی.

خفیہ خانوں سے 9 کلوگرام سے زائد ہیروئن برآمد ہو گئی جس کی بین الاقوامی منڈی میں قیمت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے۔

ترجمان اے ایس ایف کے مطابق مسافر نے ہیروئن بیگ کے خفیہ خانوں میں چھپا رکھی تھی۔ اے ایس ایف نےمزید قانونی کارروائی کیلئے ملزم کو اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردیا۔

Comments are closed.