کربلا، عاشورہ جلوس میں بھگدڑ، 31 افراد جاں بحق، 100زخمی ہوگئے

بغداد(ویب ڈیسک) عراق کے شہر کربلا میں عاشورہ کے جلوس کے دوران بھگدڑ مچنے سے کم از کم 31 افراد جاں بحق اور 100زخمی ہوگئے۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق جلوس کے لیے بنائے گئے راستے کا ایک حصہ گرنے سے بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں کئی افراد پاؤں تلے کچلے گئے۔

عراقی وزرات صحت نے بتایا عاشورہ کے جلوس میں بھگدڑ مچنے سے 31 افراد جاں بحق اور 70 سے زائد زخمی ہوئے۔
عراقی حکام کی جانب سے تاحال واقعے کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق عراق کی وزارت صحت نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ہلاکتیں کربلا میں یوم عاشور کے ماتمی جلوس میں بھگڈر مچنے کے باعث ہوئیں۔

کربلا کے ایک حکومتی ترجمان (توفیق الہبالی) نے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ہزاروں زائرین عاشورہ کے جلوس میں شریک تھے۔ کربلا میں موجود ریسکیو، طبی عملے اور سکیورٹی کے ذرائع نے بتایا کہ زائرین کے ہجوم کے باعث ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ترکی کی خبر رساں ایجنسی انادولو کے مطابق ایک سکیورٹی ذرائع نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ کربلا میں عاشورہ کے لیے بنائی گئی ایک راہداری کے گرنے سے ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

خیال رہے کہ نواسہ رسول ﷺ حضرت امام حسینؓ کے یوم شہادت کے روز دنیا بھر سے لاکھوں افراد کربلا میں جمع ہوتے ہیں۔

Comments are closed.