کراچی میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، 3دہشتگرد گرفتار

0
0 0
Read Time:1 Minute, 0 Second

 فوٹو : ایکسپریس

کراچی : کراچی کے علاقے گلشن معمار میں رینجرز نے کالعدم تنظیم کے 3 خطرناک دہشت گرد گرفتار کرلیے ۔

ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گلشن معمار میں کارروائی کے نتیجے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سعد بلال گروپ سے تعلق رکھنے والے تین خطرناک دہشتگرد گرفتار کر لیے گئے ہیں ۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ تینوں دہشتگردوں نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔ 2 دہشت گرد افغانستان سے پاکستان تخریب کاری کرنے کے لیے آئے تھے ۔

اکرام اللہ نامی دہشت گرد نے قائداعظم انٹرنیشنل ایئر پورٹ اور امریکی قونصل خانے کی ریکی کر رکھی تھی اور ان مقامات پر حملے کا ارادہ رکھتے تھے ۔ گرفتار دہشتگردوں میں اکرام اللہ عرف فیصل، یاسین اور خالد شامل ہیں ۔

ملزمان نے متعدد تخریبی کارروائیوں میں ملوث ہونے کا بھی انکشاف کیا ہے ۔ ملزمان کیخلاف کارروائی پولیس انٹیلیجنس کی رپورٹ پر کی گئی، ملزمان کراچی شہر میں اہم مقامات پر دہشت گردی کی کارروائیاں کرنا چاہتے تھے ۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم اکرام اللہ شکردرہ میں سرکاری سکولوں پر حملے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرچکا ہے جبکہ خالد نے افغانستان سے دہشتگردی کی تربیت حاصل کی ہے ۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے ۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleppy
Sleppy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »
en_USEnglish