کراچی، مبینہ پولیس مقابلے میں 5 افراد ہلاک

0
0 0
Read Time:54 Second

فوٹو : فائل

کراچی(ویب ڈیسک) کراچی میں ڈیفنس فیز 4 یثرب امام بارگاہ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں 5 ملزمان مارے گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیفنس فیز 4 یثرب امام بارگاہ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں 5 ملزمان مارے گئے، ہلاک ہونے والوں کی لاشیں جناح اسپتال منتقل کردی گئیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 5 ملزمان کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 4 کے ایک بنگلے میں ڈکیتی کی نیت سے داخل ہوئے تھے کہ اسی دوران پولیس کو اطلاع ملی تھی.

پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی جب کہ پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ میں پانچوں ملزمان ہلاک ہوگئے۔

ایس ایس پی ساؤتھ زبیر نذیر نے بتایا کہ ہلاک ملزمان ڈبل کیبن گاڑی میں آئے تھے، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ہے جب کہ ابتدائی طور پر ملزمان سرائیکی گینگ کے کارندے معلوم ہوتے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ تفتیش جاری ہے اور ملزمان کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہےمزید تفصیلات کچھ اور حقائق سامنے آنے کے بعد ہی بتائی جائے گی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleppy
Sleppy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »