ڈیری کیٹل فارمرز کی ملک گیر ایسوسی ایشن بنانے پر اتفاق

پشاور(ویب ڈیسک) ملک کی سطح پر ڈیری کیٹل فارمرز کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرکے ایک مضبوط ایسوسی ایشن بنانے پر اتفاق کر لیا گیا ہے.

آل پاکستان ڈیری کیٹل فارمرز کمیونٹی کہ چیئرمین سردار فہد قیوم کی پشاور آمد صوبائی صدر محمد آصف اعوان اور دیگرایگزیکٹیو ممبرز سے اہم ملاقات کی.

تمام اراکین نے سردار فہد قیوم کو یقین دلایا کہ فارمرز کہ مسائل کے لئے ہم ہر اول دستے کا کردار ادا کرے گے۔سردار فہد قیوم نے لائیو سٹاک ایسوسی ایشن خیبر پختون خواہ کا شکری ادا کیا.

ملاقات میں بین الصوبائی رابطہ کمیٹی کہ چئیرمین افتخار علی اچینی محمد کبیر خان پرائیویٹ سیکرٹری صوبائی آفس ایگزیکٹیوممبرز ثمین جان ڈاکٹر شجاع اور دیگر ممبرز شریک ہوئے.

خیبر پختون خواہ ایسوسی ایشن نے سردار فہد کو مشورہ دیا کہ ملک کی سطح پر ایسوسی کے لئے پنجاب، سندھ،بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر کہ فارمرز کو شامل کیا جائے سردار فہد قیوم نے ایسوسی ایشن کا مطالبہ قبول کر لیا۔

Comments are closed.