ڈسٹنکٹو انٹرنیشنل عرب فیسٹیول ایوارڈ سجل علی کے نام

فوٹو : انسٹاگرام


کراچی(ویب ڈیسک) پاکستان کی خوبرو اداکارہ سجل علی نے ڈسٹنکٹو انٹرنیشنل عرب فیسٹیول ایوارڈ (ڈیفا) اپنے نام لیا۔

خیال رہے ڈسٹنکٹو انٹرنیشنل عرب فیسٹیول ایوارڈ ہر سال منعقد کیا جاتا ہے اور رواں سال فیسٹیول کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کے دی پوائنٹ جمیرہ میں ہوا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سالانہ ڈیفا ایوارڈز بین الاقوامی اور عرب شخصیات کو ان کی کامیابیوں اور معاشرے کی بہتری کے لیے تعاون کرنے پر انہیں اعزاز کے طور پر دیا جاتا ہے۔

اداکارہ سجل علی کو ان کی شاندار اداکاری کی بنیاد پر ڈیفا ایوارڈ سے نوازا گیا جو کہ پاکستان کی فلم اور ٹی وی انڈسٹری کے لیے اعزاز کی بات ہے۔

اداکارہ سجل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایوارڈ کے ساتھ تصویر شیئر کی اور کہا کہ یہ ایوارڈ نا صرف ایک فنکار کی حیثیت سے میرے لیے بہت خاص ہے بلکہ یہ میرے قابل فخر پاکستانی ہونے کی حیثیت سے بھی خاص ہے۔

سجل علی کی ایوارڈ وصول کرتے وقت کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ ایوارڈ وصول کرتے وقت اپنے مداحوں کا شکر یہ بھی ادا کر رہی ہیں۔

Comments are closed.