چینی گروہ،پاکستانی لڑکیوں کی عصمت فروشی،19 گرفتار، مزیدانکشافات

256
0 0
Read Time:2 Minute, 38 Second


لاہور(ویب نیوز)  پاکستانی لڑکیوں سے شادی اور انہیں چین لے جا کر جسم فروشی کرانے والے چینی گروہ سے متعلق  مزید سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں ایف آئی اےکے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ مکروہ دھندے میں ملوث 8 چینی باشندوں کے 4 پاکستانی ساتھیوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ گروہ کا سرغنہ پنجاب پولیس کے آفیسر کا بیٹا ہے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا گیا تو ملزم فرار ہوگیا تھا جس نے فرار کے بعد 13 مئی تک عبوری ضمانت کرائی ہے جب کہ دیگر ملزمان میں قیصر، کاشف نواز، اسماعیل یوسف اور زاہد مسیح شامل ہیں۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان لڑکیوں کو چین لے جا کر ان سے جسم فروشی کراتے تھے اور لڑکیوں کے گھر والوں کو ماہانہ 50 ہزار روپے بھجواتے تھے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان کو ٹریس کرنے کے لیے ایف آئی  اے کی ٹیم نے ایک شادی میں بھی شرکت کی جس کے دوران ملزمان کے کوائف جمع کئے گئے۔

اس برے کام میں زیادہ ترضرورت مند اور روشن خیال گھرانوں کی لڑکیاں شامل ہیں بعض نے اچھے مستقبل کے لیے یہ راستہ اپنایا ہے اور کچھ کو فیملی کی طرف سے کھلی چھٹی دی گہی تھی۔

ایف آئی اے کے ہیومن ٹریفکنگ سیل نے پاکستانی لڑکیوں سے شادی کرنے اور ان سے جسم فروشی کرانے والے گروہ کے چینی سربراہ سمیت مزید 7 افراد کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کے مطابق ہیومن ٹریفکنگ سیل راولپنڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 3 چینی باشندوں سمیت 7 افراد کو گرفتار کرلیا جن میں گینگ کا سربراہ چینی باشندہ سونگ چو یونگ بھی شامل ہے۔

اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ڈی جی ایف آئی اے کے سامنے دو خواتین پیش ہوئیں جن کی درخواست پر ایف آئی اے اسلام آباد نے انکوائری شروع کی اور ڈپٹی ڈائریکٹر کامران علی کی سربراہی میں ٹیم نے کارروائی کی۔

(منگل)آج  گرفتار کیے جانے والوں میں 2 جوڑے بھی شامل ہیں جب کہ دو چینی باشندوں نے دو پاکستانی لڑکیوں کو اپنی بیوی ظاہر کیا۔

پاکستانی خواتین سے شادی اور ان سے جسم فروشی کا مکروہ دھندہ کرانے والے گروہ کے اب تک گرفتار ہونے والے ملزمان کی تعداد 19 ہوگئی۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کامران علی کے مطابق گرفتار ملزمان خود کو جعلی طور پر مسلمان ظاہر کرتے اور پاکستانی خواتین سے شادی کر کے ان سے جسم فروشی کراتے تھے جب کہ ملزمان خواتین کے اعضا بھی فروخت کرنے میں ملوث تھے۔

یاد رہے کہ ایف آئی اے نے گزشتہ روز مکروہ دھندے میں ملوث 8 چینی باشندوں اور ان کے 4 پاکستانی ساتھیوں کو گرفتار کیا تھا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleppy
Sleppy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *