چین، ہلاکتوں کی تعداد 213 ہوگئی، عالمی سطح پر ہنگامی حالت کا نفاذ

فوٹو : سکرین گریب

جینیوا(ویب ڈیسک)عالمی ادارہ صحت نے چین میں کورونا وائرس کے باعث بین الاقوامی سطح پر ہنگامی حالت کے نافذ کا اعلان کر دیا ہے جبکہ چین میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 213 ہو گئی.

جینیوا میں پریس بریفنگ میں عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر نے چین سے باہر لوگوں میں وائرس پھیلنے پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ اسی وجہ سے ہنگامی حالت کا نفاذ کیا جا رہا ہے.

انہوں نے کہا کہ عالمی ہنگامی حالت نافذ کرنے کی اصل وجہ یہ نہیں کہ چین میں کیا ہورہا ہے بلکہ اس کی وجہ یہ ہے کہ دیگر ممالک میں کیا ہورہا ہے، ہمیں تشویش ہےکہ یہ وائرس ہمارئ کمزور نظام صحت کے ساتھ دیگر ممالک میں بھی پھیل سکتا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر نے وائرس سے نمٹنے کے لیے چینی حکومت کے غیر معمولی اقدامات کو سراہا اور چین پر تجارتی اور سفری پابندیوں کے امکان کو خارج کردیا۔

ڈائریکٹر ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ ہمیں اس طاقتور وائرس کے دیگر ممالک تک پھیلاؤ اور اس سے نمٹنے کے لیے ہمارے کمزور نظام صحت پر گہری تشویش ہے.

انھوں نے واضح کیا کہ ہنگامی حالت چین پر عدم اعتماد نہیں، عالمی ادارہ صحت کو اس وائرس سے نمٹنے کے لیے چین کی صلاحیت پر اعتماد ہے۔

ادھر غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے قومی ہیلتھ کمیشن نے کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 9 ہزار 692 تک پہنچنے کی تصدیق کی ہے جب کہ ایک لاکھ سے زائد افراد کورونا وائرس کے شبے میں زیر نگرانی ہیں۔

Comments are closed.