چیف جسٹس سکردو پہنچ کر عوام میں گھل مل گئے

سکردو(ویب ڈیسک)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نجی دورے پر سکردو پہنچ گئے۔ عوام نے چیف جسٹس کا شاندار اسقبال کیا۔ چیف جسٹس بھی عوام میں گھل مل گئے۔

چیف جسٹس آف پاکستان جب سکردو میں جب سکردو پہنچے تو عوام کی طرف سے ان کا شاندار اسقبال کیا گیا۔چیف جسٹس بھی عوام سے گھل مل گئے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ گلگت بلتستان کے لوگ محب وطن اور مہمان نواز ہیں۔ لوگوں نے چیف جسٹس سے اپنے مسائل بیان کیے۔ عوام نے چیف جسٹس سے مطالبہ کیا کہ وہ گلگت بلتستا ن کے عوام کو آئینی حقوق دلانے کے لیے اپنا کردار ادا،کریں۔

لوگوں نے ساتھ شتونگ نالے کو سدپارہ ٍڈیم میں شامل کرنے کے لیے بھی چیف جسٹس اپنا کردار اداکریں۔عوام نے اس موقعے پر چیف جسٹس سے مطالبہ کیا کہ وہ خالصہ سرکار اور شیڈول فورتھ کے قوانین کے خاتمے کے لیے بھی اپنا کردار ادا کریں ۔

اس موقع پر چیف جسٹس نے عوام سے بات کرتے ہوٰئے کہا کہ انہوں نے کبھی کسی کومایوس نہیں کیا انشا،اللہ گلگت بلتستان کے عوام کو بھی مایوس نہیں کرینگے۔

Comments are closed.