چیئرمین نیب کو منسٹر انکلیو میں گھر الاٹ

اسلام آباد(ویب ڈیسک) چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو منسٹر انکلیو میں گھر الاٹ کر دیا گیا۔

اس حوالے سے ہم نیوز نے وزارت ہاوٴسنگ کے ذرائع سے بتایا ہے کہ چیئرمین نیب کو سیکیورٹی خدشات کے باعث منسٹر انکلیو میں گھر الاٹ کیا گیا ہے۔

چیئرمین نیب کو راولپنڈی سے ہیڈ کوارٹرز آنے میں سیکیورٹی خدشات تھے اور سیکیورٹی اداروں نے چیئرمین نیب کو سیکیورٹی خدشات سے حکومت کو آگاہ کیا تھا۔

Comments are closed.