پی ٹی آئی میری پہلی و آخری جماعت ہے، فردوس شمیم

فوٹو:فائل

کراچی (زمینی حقائق ڈاٹ کام )تحریک انصاف کے سینئر رہنما فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف میری پہلی اور آخری جماعت ہے، کہیں نہیں جارہا ہوں۔

پی ٹی آئی رہنما نے استعفے کے معاملے پر وضاحت جاری کرتے ہوئے فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے مستعفی ہوا ہوں، پارٹی سے نہیں۔

بطور اپوزیشن لیڈر اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو بھجوا چکا ہوں۔ فردوس شمیم نقوی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پارٹی چیئرمین کو استعفیٰ واٹس ایپ پر بھیج دیا ہے۔

انہوں نے اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی پر پارٹی قیادت کا فیصلہ منظور کرتے ہوئے استعفیٰ دید یا تھا۔ واضح رہے کہ آج صبح فردوس شمیم نقوی نے اپنا استعفی وزیراعظم عمران خان کو بھجوا دیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت نے فردوس شمیم نقوی سے استعفیٰ طلب کیا تھا۔بتایا گیا تھا کہ پی ٹی آئی سندھ میں کھل کر اختلافات سامنے آ گئے ہیں۔

سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر سے استعفیٰ لینے کے بعد حلیم عادل شیخ کو اپوزیشن لیڈر بنائے جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا تھا ۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق گورنر سندھ نے وزیراعظم کا پیغام فردوس شمشم نقوی کو پہنچایا ۔

Comments are closed.