پی ٹی آئی سوئیزر لینڈ کے رہنما راجہ غلام رسول کی اسد عمر سے ملاقات

431
0 0
Read Time:1 Minute, 8 Second

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف سوئیزر لینڈ کے رہنماراجہ غلام رسول کی پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی اسد عمر اورراجہ خرم سے ملاقات۔

اسلام آبادمیں ہونے والی ملاقات میں سیاسی صورتحال پر بات چیت کے علاوہ آئندہ الیکشن کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیاگیا، خاص کر بیرون ملک پاکستانیوں کے حق رائے دہی پر گفتگو بھی کی۔

غلام رسول نے پی ٹی آئی رہنمااسد عمر سے ملاقات میں قیادت کی طرف سے راجہ نواز کو ٹکٹ دینے کے فیصلے کو سراہا ، ان کاکہنا تھا کہ اس سے پارٹی کے کارکنوں کی حوصلہ افزائی ہوئی۔

راجہ غلام رسول نے اس امید کااظہار کیا کہ راجہ نواز کو کامیاب کرا کے عمران خان کو اس فیصلے کے جواب میں کامیابی کاتحفہ دیں گے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں اسد عمر نے راجہ غلام رسول سے کہا کہ پارٹی بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کاحق دینے کی جدو جہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleppy
Sleppy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *