پی ایس ایل۔ چینی کر کٹرز بھی پہنچ گے

24
0 0
Read Time:1 Minute, 24 Second

اسلام آباد  (ویب ڈیسک) پشاور زلمی کے سربراہ جاوید آفریدی کی دعوت پر دو چینی کرکٹر دبئی پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جیان لی اور یوفی ژانگ پی ایس ایل کے دوران پشاور زلمی کے خصوصی مہمان ہوں گے اور یہ دونوں کھلاڑی جاوید آفریدی کی خصوصی دعوت پر دبئی پہنچے ہیں۔

پشاور زلمی کے مینٹور اور سابق کپتان یونس خان نے چینی کرکٹرز کو پشاور زلمی کی شرٹس پیش کی اورپشاور زلمی کے کھلاڑیوں نے تالیاں بجاکر چینی کرکٹرز کا استقبال کیا۔

اس موقع پر چینی کرکٹرز کا کہنا تھا کہ یونس خان ہمارے آئیڈیل ہیں ان سے ملنا اور شرٹس حاصل کرنا یادگار ہے۔

دونوں چینی کرکٹرز پشاور زلمی کے پریکٹس سیشنز میں یونس خان, ڈیرن سیمی اور ثقلین مشتاق سمیت دیگر کھلاڑیوں اور کوچز کے ساتھ پریکٹس ۔۔کریں گے ۔

جاوید آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کی دوستی لازوال ہے۔ واضح رہے کہ یہ دونوں کھلاڑی پشاور زلمی کی بین الاقوامی لیگ کا حصہ ہیں۔

چین میں کرکٹ کو فروغ دینے کے لیے پاکستانی کاوشوں کو سراہا جارہا ہے۔ دونوں ممالک کے مابین کھیلوں کے فروغ سے دوستی اوراعتماد میں اضافہ ہوگا۔

پاکستان سپر لیگ کا تیسرا سیزن دبئی میں جاری ہے۔ ایونٹ کا فائنل 25 مارچ کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleppy
Sleppy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *