پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم عہدے چھوڑ دیئے،نوٹس پر معافی کامطالبہ


کراچی( زمینی حقائق ڈاٹ کام) پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم کے تمام عہدوں سے مستعفی ہونے کااعلان کرتے ہوئے شوکاز جاری کرنے والوں سے پیپلزپارٹی اور اے این پی سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیاہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی ڈی ایم کے شوکاز نوٹس کو مسترد کرتے ہیں ، انھوں نے کہا کہ استعفے دینے ہیں تو دے دیں تو ہمیں کوئی ڈکٹیشن نہ دے۔

انھوں نے کہا کہ جب سندھ میں تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد کیا، پنجاب میں پانچ نشتیں حوالے کیں ، گلگت بلتستان میں ہمارے ساتھ سیاسی امتیاز برتا گیا تو تب کیوں شو کاز نوٹسز جاری نہیں ہوئے۔

انھوں نے کہا کہ ہم اے این پی کی مشاورت سے آگے بڑھیں گے حکومت کے خلاف بطور اپوزیشن کردار ادا کریں گے جس نے ہمارے ساتھ آنا ہے آجائے۔

انھوں نے کہا کہ کسی بھی جماعت کو یہ اختیار حاصل نہیں کہ وہ دوسروں کو ڈکٹیشن دیں اوراپنی مرضی کے مطابق چلانے کی کوشش کریں ہمیں آپ سے زیادہ بہتر پتہ کہ آگے کیا کرناہے۔

انھوں نے معیشت کی تباہی اور کشمیر کاز کو نقصان پہنچانے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آج تک کشمیر کاز کو اتنا نقصان کسی نے نہیں پہنچایا جتنا موجودہ حکومت نے پہنچایا ہے۔

جاری ہے

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت کی اپوزیشن تو ہم کرسکتے ہیں لیکن ہمیں اپوزیشن کی اپوزیشن کرنا ہر گز قبول نہیں ہے،انھوں نے کہا کہ سب کو یہ یاد رکھنا چائیے کہ پی ڈی ایم میں نے بنائی ہے۔

انھوں نے کہا کہ یہ سے بالا تر ہے کہ میری والدہ کے قتل کے مقدمہ میں مخالف وکیل کو سینیٹر کیسے بنا یاگیا ، اور پھر سینیٹر بنانے کے بعد ہم سے مطالبہ کیا گیاکہ اسی وکیل کو پیپلز پارٹی قائد حزب اختلاف بنایا جائے۔

انھوں نے کہا کہ ہمارا مولانا فضل الرحمان سے کوئی سیاسی مخاصمت نہیں ہے ہماری کچھ دن پہلے بھی گفتگو ہوئی ہے سیاسی جماعتوں میں رابطے تو رہتے ہیں اور وہ رہیں گے۔

انھوں نے این ایف سی ایوارڈ میں نظر انداز کرنے کا معاملا بھی اٹھایا، مردم شماری کو بھی مسترد کیا اور کہا کہ سندھ کو تو سائیڈ کیا ہی نہیں جاسکتا ، آپ پاکستان کی بات کریں تو سندھ نے بنایا آپ اسلام کی بات کریں تو سندھ باب الاسلام ہے۔

جاری ہے

Comments are closed.