پیرس ، پی آئی اے کا فلائٹ اسٹیورڈ منشیات برآمد ہونے پر گرفتار

34
0 0
Read Time:1 Minute, 58 Second

پیرس (ویب ڈیسک) پیرس میں پی آئی اے کے فلائٹ اسیورڈ سے منشیات برآمد ہونے پر فراسیسی حکام نے تنویر گلزار کو حراست میں لے لیا
پیرس میں پی آئی اے کی پرواز پی کے 749کے فلائٹ اسٹیورڈ تنویر گلزار سے منشیات برآمد ہونے کی اطلاع ہے۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی مذکورہ پرواز گذشتہ روز اسلام آباد سے براستہ میلان پیرس پہنچی تھی

فلائٹ سٹورڈ سے منشیات برآمدگی کے حوالے سے میڈیا میں آنے والے بیان میں ترجمان پی آئی اے مشہود تاجور کی طرف سے بتایاگیا ہے کہ ‘فلائٹ اسٹیورڈ سے کتنی منشیات برآمد ہوئی، اس حوالے سے فرانسیسی حکام نے نہیں بتایا’ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘اب دیکھنا یہ ہے کہ فضائی میزبان کو فرانس میں سزا ہوتی ہے یا اسے ڈی پورٹ کیا جاتا ہے’۔ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ‘قومی ایئرلائن نے تنویر گلزار کو معطل کر دیا ہے اور الزامات ثابت ہو گئے تو اسے نوکری سے بھی برخاست کر دیا جائے گا’۔

ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ ‘سیکیورٹی چیکنگ پی آئی اے کی ذمہ داری نہیں ہوتی’۔ ‘یہ ایک سوالیہ نشان ہے کہ سیکیورٹی مراحل سے گزار کر منشیات کو طیارے میں کیسے پہنچایا گیا’۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی مذکورہ پرواز گذشتہ روز اسلام آباد سے براستہ میلان پیرس پہنچی تھی، جہاں ایئرپورٹ پر کسٹمز کی چیکنگ کے دوران تنویر گلزار کو مشتبہ قرار دے کر روکا گیا۔ تنویر گلزار نے منشیات اپنے لباس کی خفیہ جیب میں چھپا رکھی تھی۔

منشیات برآمگی ک پہلے بھی ایسے واقعات سامنے آتے رہے ہیں۔گذشتہ برس 15 مئی کو بھی لندن کے ہیتھرو ہوائی اڈے پر پی آئی اے کی اسلام آباد سے آنے والی پرواز پی کے 785 سے ہیروئین برآمد ہوئی تھی۔

بعدازاں اسی مہینے پی آئی اے کی اسلام آباد سے لندن جانے والی ایک پرواز سے 20 کلوگرام ہیروئین برآمد ہوئی ہے، جس پر کیٹرنگ عملے کے 5 افراد کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
0Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »