پہلا ٹیسٹ، نیوزی لینڈ نے3 وکٹوں کے نقصان پر 222 رنز بنالیے

Pakistan pacer Shaheen Shah Afridi, center, celebrates with teammates after taking the wicket of Bangladesh Mominul Haque during the fourth day of their 1st test cricket match against Bangladesh at Rawalpindi cricket stadium in Rawalpindi, Pakistan, Monday, Feb. 10, 2020. (AP Photo/Anjum Naveed)

مائونٹ مانگنوئی (سپورٹس ڈیسک) نیوزی لینڈ نےپاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ پہلے دن کے اختتام پر 3 وکٹوں کے نقصان پر 222 رنز بنائے ہیں اور اس کے 3 کھلاڑی آؤٹ ہوئے ہیں.

سیریز کا پہلا میچ ماﺅنٹ مانگنوئی میں کھیلا جا رہا ہے محمد رضوان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ چار رنز پر گری آوٹ ہونے والے پہلے کیوی بیٹسمین ٹام لیتھم تھے جنھیں شاہین آفریدی نے پویلین واپس بھجوایا ۔

فوٹو : سکرین گریب

دوسرے کھلاڑی کو بھی شاہین شاہ نے ہی آوٹ کیا آوٹ ہونے والے تیسرے راس ٹیلر تھے جو 70 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اس کے کیوی کپتان ویلیمسن اورمچلز کے درمیان شراکت جاری ہے اور دونوں اعتماد سے کھیل رہے ہیں.

مچلز 42 رنز پر جبکہ کیوی کپتان 94 رنز پر کھیل رہے ہیں ہیں، پاکستان کی طرف سے اب تک تمام ہی بالرز آزمائے جا چکے ہیں تاہم تینوں وکٹیں صرف شاہین شاہ کے حصے میں آئی ہیں .

محمد عباس، نسیم شاہ ،فہیم اشرف اور یاسر شاہ ابھی تک کوئی وکٹ حاصل نہیں کر سکے ہیں اور وکٹ بظاہر بیٹگ کیلئے سازگار دکھائی دے رہی ہے.

دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ ماﺅنٹ مانگنوئی میں کھیلا جارہا ہے جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 3سے 7جنوری تک کرائسٹ چرچ میں شیڈول ہے۔

انجری کے شکار بابر اعظم کی غیر موجودگی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی پہلے ٹیسٹ میں وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان قیادت کررہے ہیں.

Comments are closed.