پہلا ٹیسٹ،تیسرا روز،پاکستان 239 پر آوٹ، رضوان اورفہیم نے فالوآن ٹال دیا

ماؤنٹ منگنوئی:نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز کپتان محمد رضوان اور فہیم اشرف نے پاکستان کی ٹیم فالو آن سے بچا لیا تاہم پوری ٹیم 239 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی.

پاکستان نے آج 30 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ سے اننگز دوبارہ آغاز کیا لیکن پاکستانی بیٹسمین نیوزی لینڈ کے باولرز کی گھومتی اور غیرمتوقع باونس کرتی بالز کے سامنے بے بس دکھائی دئیے.

عابد علی 25، اظہرعلی اور محمد عباس 5،5 اور حارث 3 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، نیوزی لینڈ کی طرف سے جیمی سن اور ساوتھی نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں اور کھلاڑی کو بولٹ نے آوٹ کیا.

65 کےسکور پر تھوڑی دیر کیلئے بارش مدد کو پہنچی تھی مگر بادل جلد ہی چھٹ گئے اننگز کے60 اوورز تک کپتان رضوان 19اور فہیم اشرف 2رنز پر کھیل رہے تھے.

فواد عالم 9 رنز بنا کر وگنر کے باونسر کو ہک کرنے کی کوشش میں وکٹ کیپر کے ہاتھوں میں کیچ دے کر واپس پویلین لوٹ گئے.

محمد رضوان اور فہیم اشرف کی سنچری پارٹنرشپ نے کافی حد تک ٹیم کو مشکلات سے نکالا تاہم محمد رضوان 71 رنز بنانے کے بعد ایک ڈائریکٹ تھرو پر رن آؤٹ ہوگئے.

دوسری طرف سے فہیم اشرف نے مزاحمت جاری رکھی لیکن یاسر شاہ 4 اور شاہین شاہ 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، آخری آوٹ ہونے والے فہیم اشرف تھے جنھوں نے 91 رنز کی شاندار اننگز کھیلی.

Comments are closed.