پٹرول کی قیمت میں 11روپے91 پیسے اضافے کی تجویز

اسلام آباد (زمینی حقائق ) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں 11 روپے فی لیٹر تک اضافے کی تجویز ، اوگرا قیمتوں میں اضافے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی گئی ہے۔

اوگرانے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری تیارکرلی ہے، جس میں یکم اپریل سے پٹرولیم مصنوعات11 روپے فی لیٹر تک مہنگی ہوسکتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے اوگرا نے یکم اپریل سے پٹرول کی قیمت میں 11روپے91 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 17 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی ہے ۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 65 پیسے فی لیٹر اضافے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت بھی 6 روپے 49 پیسے بڑھانے کی تجویز دی ہے۔

یاد رہے گذشتہ ماہ حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں ڈھائی روپے کا اضافہ کیا گیا تھا ، ہائی اسپیڈ ڈیزل 4.75 روپے فی لیٹر مہنگا، مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا تھا۔

ہرماہ کے آغاز سے قبل بین الاقوامی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمت، ملک میں اس کی کھپت اور دیگر عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کی سمری حکومت کو ارسال کی جاتی ہے۔

Comments are closed.