پشاورزلمی سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رنز سے جیت گئی، کوئٹہ گلیڈی ایٹر آوٹ

اسلام آباد(نیو زڈیسک)لاہورمیں کھیلے جانے والے پی ا یس ایل کے پلے آف میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کو ایک رنز سے شکست دے دی۔

قذافی سٹیڈیم میں بارش کے باعث کچھ تاخیر سے شروع ہونے والے میچ میں پشاور کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 156رنز بنائے تھے جس میں لائم ڈیوسن کی نصف سچری شامل تھی۔

ٹورنامنٹ کے کامیاب بیٹسمین کامران اکمل صفر پر راحت علی کے ہاتھوں کلین بولڈ ہو گئے ۔حفیظ اور تمیم اقبال میں 44رنز کی شراکت ہوئی تاہم حفیظ 25رنز بنا کر آوٹ ہوگئے

سوائے ڈیوسن کے کوئی بھی اور کھلاڑی نمایاں بلے بازی نہ کرسکا۔ ڈیوسن نے 35بالز پر62رنز بنائے، راحت علی نے چار وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں کوئٹہ کی ٹیم کوئی بڑی پارٹنر شپ لگانے میں ناکام رہی اور یکے بعد دیگر کھلاڑی آوٹ ہوتے رہے۔ نواز اور سرفراز کے درمیان 63رنز کی شراکت بھی میچ وننگ ثابت نہ ہوسکی۔

نواز اور سرفراز ثمین گل کے اوور میں یکے بعد دیگر ے آوٹ ہوئے، نواز نے 35رنز بنائے۔میچ کے آخری اوور میں میچ جیتنے کیلئے 25رنز درکار تھے۔

انور علی کے تین چھکوں اورایک چوکے کو تقریباً ممکن بنا دیا تھا لیکن ڈیوسن کی آخری بال پر باونڈری پر کھڑے کھلاڑی نے کیچ ڈراپ کرتے ہی تھرو کردی جس پر آخری جوڑی ٹوٹ گئی۔

یو ں پشاور ایک رنز سے جیت گئی اور کوئٹہ کی ٹیم پی ایس ایل تھری میں جیت کی دوڑ سے باہر ہو گئی۔

Comments are closed.