پرویز مشرف کی اہلیہ، بچوں اور داماد کی نیب طلبی

22
0 0
Read Time:1 Minute, 3 Second

اسلام آباد(ویب ڈیسک)  قومی احتساب بیورو نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سابق صدر و آرمی چیف پرویز مشرف کی اہلیہ، بچوں اور داماد کو طلب کرلیا۔

نیب نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں پرویز مشرف کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا ہے۔ نیب راولپنڈی نے سابق صدر کی اہلیہ صہبا، بیٹے بلال، بیٹی عائلہ اور داماد عاصم کو 11 جولائی کو پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ نیب نے بیگم صہبا مشرف کو ایک گھر، تین پلاٹ اور 6 گاڑیوں کی تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے، بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا کیس ہے۔ مئی میں کیس کی تحقیقات کے دوران نیب نے پرویز مشرف اور ان کے اہل خانہ کی گاڑیوں کی تفصیلات بھی حاصل کی تھیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleppy
Sleppy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *