پرنس سلطان یونیورسٹی ریاض میں سیمینار

الریاض (ابرار تنولی) سعودی دارالحکومت الریاض میں پرنس سلطان یونیورسٹی کے کمیونیکیشن اور نیٹ ورک انجنیئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے زیرِ اہتمام “Set and Get Your Goal” کے عنوان سے ایک سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔

سیمینار کے مہمان خصوصی یونیورسٹی کے شعبہ انجنیئیرنک کے چئرمین تھے جبکہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے معروف موٹیویشنل سپیکر اور تجزیہ نگار تصدّق گیلانی اس سیمینار کے کلیدی مقرّر تھے۔

سیمینار میں بڑی تعداد میں اساتذہ اور طلبا نے شرکت کی۔ اس موقع پر تصدّق گیلانی نے انتہائی موثر انداز میں شرکا کو زندگی میں اپنے مقاصد کے تعیّن اور ان کے کامیابی کے ساتھ حصول کے طریقوں کے تمام پہلووں پہ روشنی ڈالی۔

شرکاء نے انہماک اور دلچسپی سے ان کی باتوں کو سنا اور بے حد سراہا۔ سیمینار کے اختتام پر مہمانِ خصوصی نے تصدّق گیلانی کا اپنی اور یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے شکریہ ادا کرتے ہوئے لیکچر کو انتہائی مفید قرار دیا اور اس سلسلے کو مزید جاری رکھنے کا ارادہ ظاہر کیا۔

Comments are closed.