پاک میڈیا کا سعودی صحافی محمد الویل کے انتقال پر اظہار افسوس

ریاض(زمینی حقائق ڈاٹ کام) سعودی عرب کے نامور صحافی محمد الویل 74 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں.

محمد الویل کئی سعودی اخبارات میں ایڈیٹر انچیف کے عہدے پر فائز رہے، سعودی پریس ایجنسی کے مطابق محمد الویل کا صحافتی سفر چالیس سال سے زائد کا رہا.

محمد الویل کالم نگاری کے علاوہ ادب سے بھی خاص لگاو رکھتے تھے کئی کتابوں کے مصنف بھی ہیں اور ان کا سعودی عرب کے ادبی حلقوں میں بڑا مقام ہے.

پاکستانی صحافیوں کی تنظیم پاک میڈیا فورم نے محمد الویل کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے

Comments are closed.