پاک فوج کی جوابی کارروائی،افسر سمیت 6 بھارتی فوجی ہلاک

0 0
Read Time:45 Second


راولپنڈی (ویب ڈیسک)پاک فوج کا ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اور سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں کا منہ توڑ جواب دے دیا ایک افسر سمیت 6 بھارتی فوجی ہلاک اور 2 بنکرز تباہ کر دیے۔

آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاک فوج نے ایل او سی کے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں سات سالہ بچے سمیت 3 افراد شہید ہوئے تھے جس کے جواب میں پاک آرمی نے بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق پاکستان آرمی کے بھرپور جواب کے نتیجے میں بھارتی فوج کے ایک افسر سمیت 6 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں بھارتی فوج کے دو بنکرز بھی تباہ ہوگئے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleppy
Sleppy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%