پاک فوج کا آپریشن، 7 دہشتگرد ہلاک، فائرنگ کے تبادلے میں 4 جوان شہید

12
0 0
Read Time:51 Second

فوٹو : آئی ایس پی آر

راولپنڈی(زمینی حقائق ڈاٹ کام) شمالی وزیرستان کے
علاقے دتہ خیل میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کے دوران 7 دہشتگرد مارے گئے لیفٹیننٹ سمیت 4 فوجی جوان شہید ہوئے ۔

آئی ایس پی آرکے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل کے جنوب مغرب میں7 کلومیٹر دور ماما زیارت میں انٹیلی جنس بنیاد پر  کارروائی کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے اعلامیہ کے مطابق آپریشن ایک خفیہ ٹھکانے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

  آپریشن کے دوران پاک فوج کے 4 جوان شہید اور ایک زخمی ہوگیا، دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ وگولہ بارود کا بڑا ذخیرہ بھی برآمد کیا گیا۔

پاک فوج کے شہداء میں لاہور کے 26 سالہ لیفٹیننٹ آغا مقدس علی خان، لیہ کے 24 سالہ سپاہی محمد قاسم، نارووال کے 23 سالہ سپاہی توصیف اور 36 سالہ لیہ کا رہائشی لانس حوالدار قمر ندیم شامل ہیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleppy
Sleppy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »
en_USEnglish