پاک امریکہ مزاکرات، زلمے خلیل زاد کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات

اسلام آباد (زمینی حقائق )امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد کےوزارت خارجہ میں سیکرٹری خارجہ کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے بھی ملاقات کی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہناتھا پاکستان افغانستان میں سیاسی مصالحت کیلئے نیک نیتی سے تعاون جاری رکھے گا۔

وزارت خارجہ میں وفود کی سطح پر مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور امریکی وفد کی قیادت زلمے خلیل زاد نے کی،مذاکرات میں افغان مفاہمتی عمل میں ہونیوالی پیش رفت سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

زلمے خلیل زاد نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات میں افغان مفاہمتی عمل میں ہونیوالی پیش رفت سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا، شاہ محمود قریشی نے انٹرا افغان مذاکرات کے حوالے سے پیش رفت کو سراہا۔

شاہ محمود کا کہنا تھاافغانیوں کے مابین مذاکرات کا انعقاد افغان مفاہمتی عمل کا اہم جزو ہے،پاکستان افغانستان میں سیاسی مصالحت کیلئے نیک نیتی سے اپنا تعاون جاری رکھے گا۔پاکستان دیرپا تعمیر و ترقی کے ایجنڈے پر گامزن ہے۔

انھوں نے کہا افغانستان میں امن و استحکام پاکستان سمیت پورے خطے کے بہترین مفاد میں ہے پاکستان نے ہمیشہ افغانستان میں امن عمل کی حمایت کی ہے۔

Comments are closed.