پاکستان کی خاتون فٹ بالر پاوور لفٹنگ چیمپئن بن گئی

47
0 0
Read Time:1 Minute, 6 Second


دبئی(ویب ڈیسک)پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی پلیئر ذوالفیا نذیر پاور لفٹر بن گئیں، دوبئی میں ہونےوالی پاوور لفٹنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل بھی اپنے نام کرلیا۔

ذوالفیا نذیر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انڈر ففٹی ٹو ویٹ کیٹیگری میں اسکویٹس اور ڈیڈ لفٹ میں 110کلوگرام جب کہ چیسٹ پریس میں 57 عشاریہ 5 کلوگرام وزن اٹھاکر طلائی تمغہ اپنے نام کیا۔

پانچ سال قبل پاکستان کی جانب سے ساف ویمن فٹبال چیمپئن شپ کھیلنے والی مڈ فیلڈر ذوالفیا نذیر اب ایک اور کھیل میں اپنا نام بنانا چاہتی ہیں۔

ذوالفیا نے دبئی میں ہونیوالی ڈیزرٹ بیربال پاور میٹ میں گولڈ میڈل اپنے نام کرکے طاقت کے اس کھیل میں اپنی مہارت ثابت کردی۔

نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفت گو میں ذوالفیا نے بتایا کہ وہ فٹبال کی طرح پاور لفٹنگ میں بھی پاکستان کا نام روشن کرنا چاہتی ہیں، ان کی خواہش ہے کہ وہ ایشین چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں۔

انہوں نے امید کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان فٹبال کے معاملات بھی جلد بہتر ہوں گے تاکہ انہیں ایک بار پھر ملک کیلئے بھی فٹبال کھیلنے کا موقع مل سکے۔

ذوالفیا نے کہا کہ انہوں نے فٹنس ٹریننگ کیلئے پاور لفٹنگ کا کھیل اپنایا ، ساتھ ساتھ فٹبال بھی جاری ہے اور وہ دبئی میں کلب فٹبال بھی کھیل رہی ہیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleppy
Sleppy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *