پاکستان نے6وکٹوں سے دوسرا میچ اور سیریز جیت لی


راولپنڈی(زمینی حقائق ڈاٹ کام) پاکستان نے دوسرے ایک روزہ میچ میں زمبابوے کو6وکٹو ں سے ہرا کر ایک روزہ میچز کی سیریز جیت لی، افتخار احمد پانچ وکٹیں لینے کے بعد بیٹنگ میں بھی16رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔

پاکستان کی طرف سے بابر اعظم ٹاپ سکورر رہے کپتان نے77رنز بنائے اور ناٹ آوٹ رہے اور چھکا لگا کر اپنی ٹیم کو دوسرے ایک روزہ میچ میں واضح فرق سے جیت دلائی۔

پاکستان کو پہلی وکٹ کی شراکت میں 67رنز ملے ، عابد علی 23امام الحق 49، حیدر علی 29 اور رضوان ایک رنز بنا کر آوٹ ہوئے ، زمبابوے کی طرف سے شداربو نے دو ، سکندر رضا اور ویلیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل دوسرے میچ میں زمبابوے کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا افتخار احمد کی تباہ کن بولنگ کے باعث زمبابوے کی پوری ٹیم 46 ویں اوور میں دوسرے ایک روزہ میچ میں 206 رنز پر آوٹ ہوگئی تھی ۔

سین ولیمز نے 75 جب کہ برینڈن ٹیلر نے 36 رنز کی اننگز کھیلی، برین چری نے بھی 25 رنز بنائے،پاکستان کی جانب سے افتخار احمد نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ موسیٰ خان کے حصے میں دو وکٹ آئے۔ حارث رؤف، فہیم اشرف اور عماد وسیم نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

افتخار کو آل راونڈکارکردگی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میں بیٹنگ آل راونڈر کھیلتا ہوں اس لئے میں اپنی باولنگ پر محنت کررہا ہوں۔

پاکستانی کپتان بابراعظم نے وکٹ کو اچھا قرار دیا اور کہا کہ آج ہم نے اپنی ینگ ٹیلنٹ کو آزما یاہے خاص کو موسیٰ خان نے اچھی باولنگ کی ہے آئندہ بھی ان سے امید ہے۔

افتخار سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ ٹیم کو آل راونڈر چایئے ہوتا ہے آج افتخار نے تو میچ ہی یکطرفہ کردیاہے ، انھوں نے اپنی بیٹنگ سے متعلق کہا کہ بطور کپتان اب ٹیم کو بھی لے کر چلنا پڑتا ہے۔

بیٹنگ کے متعلق بابر اعظم نے کہا کہ جب میں بیٹنگ کرتا ہوں تو پھر میں بیٹنگ سے متعلق ہی سوچتا ہوں اس دوران میری نظر کہیں اور نہیں ہوتی ہے۔

Comments are closed.