پاکستان نے جنوبی افریقہ کو بمشکل ہرا کر ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی

0
0 0
Read Time:2 Minute, 6 Second

جوہانسبرگ: پاکستان نے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقا کو سنسنی خیز میچ 3 وکٹ سے ہرا کر کر سیریز 1.-3 سے اپنے نام کرلی، نیا ٹیلنٹ ایک بار پھر کھوٹہ سکا ثابت ہوا۔

سیریز کے چوتھے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی ٹیم نےجنوبی افریقہ کو144 رنز پر محدود کر دیا تھا مگر مڈل آرڈر نے یکطرفہ میچ کو پہاڑ بنا دیا اور پاکستان نے مطلوبہ ہدف بمشکل ایک گیند قبل 7 وکٹ کے نقصان پر پورا کیا۔

محمد رضوان اور کپتان بابراعظم نے اننگز کا آغاز کیا، محمد رضوان کھاتہ کھولے بغیر دوسری ہی گیند پر سٹمپ آوٹ ہو گئے جس کے بعد فخرزمان بیٹنگ کے لیے آئے اور بابراعظم کے ساتھ ملکر 91 رنز کی قیمتی شراکت قائم کی۔

نیا ٹیلنٹ پھر ناکارہ ثابت ہوا

فخرزمان 34 گیندوں پر 60 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلنے کے بعد آؤٹ ہوئے جس میں 5 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے جب کہ بابراعظم 24 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین واپس لوٹے۔

یہاں سے آگے موسم خراب ہو گیا اور یکے بعد دیگرے محمد حفیظ 10، حیدر علی 3، آصف علی 5 اور فہیم اشرف 7 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، نیا ٹیلنٹ کے نام سے مشہور حیدر علی اس دورے میں بھی ناکام ثابت ہوئے.

اس مشکل مرحلہ میں پہلی بار محمد نواز کے بیٹ سے بھی رنز نکلے اور وہ 25 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور چھکا لگا کر ہدف پورا کیا، حسن علی 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے.

مین آف دی میچ فہیم اشرف

اس سے قبل پاکستانی کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ جنوبی افریقا کی جانب سے یانیمن ملان اور ایڈن مارکرم نے اننگز کا آغاز کیا.

مارکرم اس اننگز میں اچھا کھیل پیش نہ کرسکے اور 11 رنز پر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے تاہم ملان نے وان ڈار ڈاسن کے ساتھ ملکر 57 رنز کی اچھی شراکت قائم کی۔

وان ڈار ڈاسن نے اپنی نصف سنچری اسکور کی اور 52 رنز پر آؤٹ ہوگئے جب کہ ملان 33 رنز بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹ گئے جس کے بعد جنوبی افریقا کا کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہیں ہوسکا۔

کپتان ہیرنک کلاسن 9، جارج لنڈے 3، ویان ملڈر 6، ایڈنلے فلیکائیو 1، سسانڈا مگالا 7، فورٹوئن 8 اور تبریز شمسی کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف اور حسن علی نے 3،3 جب کہ حارث رؤف نے 2 اور شاہین آفریدی، محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
0Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »