پاکستان نےسرپرائزدے دیا،2بھارتی طیارے تباہ، 2پائلٹ گرفتار

اسلام آباد( زمینی جنگ )پاکستان نے بھارت کو سرپرائز دے دیا۔  پاکستانی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے بھارت کو بھرپور جواب دیتے ہوئے 2 بھارتی طیارے مارے گرائے جب کہ 2 پائلٹ کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بھارت کو جواب دینے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایئر فورس کے طیاروں نے لائن آف کنٹرول کے پار کارروائی کی جس کے نتیجے میں 2 بھارتی لڑاکا طیارے تباہ ہوگئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق پاک فضائیہ نے اپنی حدود میں کارروائی کی، ایک بھارتی طیارہ آزاد جموں کشمیر اور دوسرا مقبوضہ کشمیر کی حدود میں گرا۔

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ پاک فضائیہ کے دستوں نے ایک بھارتی پائلٹ کو گرفتار کرلیا جب کہ 2 وہاں علاقے میں ہی موجود ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی لڑاکا طیاروں نے جموں کشمیر کے ضلع راجوڑی میں نوشہرہ سیکٹر کے قریب دو لڑاکا طیارے مار گرائے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی طیاروں پر فضائی حدود کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا جارہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹر کے مطابق بھارتی حکام نے تصدیق کی ہے کہ تین پاکستانی لڑاکا طیارے مقبوضہ کشمیر میں داخل ہوئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق بھارتی لڑاکا طیارے میں سوار 2 پائلٹ ہلاک ہوگئے۔یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ان حملوں اور طیارے گرنے کی تصدیق پہلے بھارتی میڈیا نے کی اس کامطلب ہے یہ بھارت کی طرح من گھڑت کہانی نہیں بلکہ زمینی حقیقت ہے۔ 

یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان فضائی حدود کی خلاف ورزی پر گزشتہ روز ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا تھا کہ ہمارا جواب مختلف ہوگا، بھارت سرپرائز کا انتظار کرے۔

Comments are closed.