پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 58 افراد انتقال کر گئے

0
0 0
Read Time:1 Minute, 9 Second

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام )پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 58 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 11 ہزار 55 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اب تک پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ مجموعی کیسز کی تعداد 5 لاکھ 23 ہزار 11 ہوچکی ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 800 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 50 ہزار 316، سندھ میں 2 لاکھ 36 ہزار 530، خیبر پختونخوا میں 63 ہزار 825 شامل ہیں.

بلوچستان میں 18 ہزار 622، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 887، اسلام آباد میں 40 ہزار 177 جبکہ آزاد کشمیر میں 8 ہزار 654 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 74 لاکھ 42 ہزار 84 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 36 ہزار 513 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 4 لاکھ 76 ہزار 471 مریض صحتیاب ہوئے 2 ہزار 341 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 58 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 11 ہزار 55 ہوگئی ہے۔

پنجاب میں 4 ہزار 460، سندھ میں 3 ہزار 813، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 791، اسلام آباد میں 457، بلوچستان میں 190، گلگت بلتستان میں 101 اور آزاد کشمیر میں 243 مریض انتقال کر چکے ہیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
0Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »