پاکستان میں کورونا سے 58 اموات،4072 کیسز کی تصدیق

24
0 0
Read Time:5 Minute, 12 Second

فوٹو : فائل

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)کورونا وائرس سے پاکستان میں مزید6افراد جاں بحق ہونے سے مجموعی اموات 58ہو گئیں جب کہ نئے کیسز کی تصدیق کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 4072ہو گئی ہے۔

ملک بھر میں اب تک کورونا سے ہونے والی 58 اموات میں سے سندھ اور خیبرپختونخوا 18، 18 اور  پنجاب میں 16 اموات ہوچکی ہیں جب کہ گلگت بلتستان میں 3، بلوچستان 2 اور اسلام آباد میں ایک موت ہوئی ہے۔

آج بروز بدھ ملک میں کورونا وائرس کے اب تک مزید 65 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں اور 3 اموات بھی سامنے آئی ہیں جو پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا سے رپورٹ ہوئیں۔

آج اب تک پنجاب میں 26 کیسز ایک موت، بلوچستان 2 کیسز ایک موت ، خیبرپختونخوا 27 کیسز ایک موت اور آزاد کشمیر میں مزید 10 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اب تک سب سے زیادہ 18 ہلاکتیں سندھ میں ہوئی ہیں جب کہ خیبرپختونخوا میں 17، پنجاب میں 15، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں ایک ہلاکت ہوئی ہے، منگل کو اسلام آباد میں ایک موت رپورٹ کی گئی۔

منگل کو ملک میں کورونا وائرس کے مزید 252 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے خیبرپختونخوا میں 95 کیسز ایک ہلاکت، پنجاب 86 کیسز، سندھ 54 کیسز ایک ہلاکت، بلوچستان 12، آزادکشمیر 3، اسلام آباد میں ایک کیس اور پہلی موت جبکہ گلگت میں بھی ایک کیس سامنے آیا ۔

سندھ میں منگل کورونا کے مزید 54 کیسز سامنے آئے اور ایک ہلاکت بھی رپورٹ ہوئی جو کراچی سے سامنے آئی، اس کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 986 ہوگئی جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 18 ہوگئی ہے۔

سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے نئے کیسز اور ہلاکتوں کی تصدیق کی، ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں مزید 16 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 269 ہوگئی ہے۔

پنجاب میں منگل کو کورونا کے مزید 86 کیسز سامنے آئے جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 2004 ہوگئی ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 15 ہے۔
صوبے میں نئے کیسز کی تصدیق صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے کی۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق ڈی جی خان میں 251 زائرین، گوجرانوالہ 39، وہاڑی 27، ڈی جی خان 18 شہری، ملتان 457 زائرین، جہلم 40، سرگودھا 22، حافظ آباد 37، لاہور 297، راولپنڈی 67، اٹک 1، قصور 9، رائے ونڈ قرنطینہ 404، ملتان 4 شہری، میانوالی 3، بہاولنگر 18، فیصل آباد قرنطینہ 18، منڈی بہاؤ الدین 17، ننکانہ صاحب 15، لودھراں 3، فیصل آباد 21 شہری، نارووال 6، خوشاب 4، لیہ 17، گجرات 102، رحیم یار خان 18، بہاولپور 3، سیالکوٹ 23، اوکاڑہ 1، چنیوٹ 6، شیخوپورہ 1، بھکر 1، راجن پور 1 اور 49 قیدی بھی کورونا میں مبتلا ہیں۔

ادھرخیبرپختونخوا میں7اپریل کو کورونا وائرس کے مزید 95 کیسز رپورٹ ہوئے اور ایک ہلاکت بھی ہوئی جس کی تصدیق وزیر صحت تیمور خان کی جانب سے کی گئی،وزیر صحت کے مطابق صوبے میں نئے کیسز کے بعد کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 500 ہوگئی ہے جب کہ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں کرم سے تعلق رکھنے والا 70 سالہ مریض انتقال کرگیا جس کے بعد صوبے میں اموات کی مجموعی تعداد 17 ہوگئی۔

اسلام آباد میں کورونا وائرس سے پہلی موت رپورٹ ہوئی ہے جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کی گئی جب کہ شہر میں ایک اور کیس سامنے آنے کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 83 ہوگئی ہے،بلوچستان میں منگل کو کورونا کے مزید 12 کیسز سامنے آئے ہیں جو پورٹل پر رپورٹ کیے گئے ہیں۔
صوبے میں نئے کیسز کے بعد کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 204 ہوگئی ہے۔

صوبے میں کورونا وائرس سے ایک موت واقع ہوئی اور اب تک 60 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جس کی تصدیق وزیراعلیٰ جام کمال نے کی،آزاد کشمیر میں کورونا کے مزید 3 کیسز سامنے آئے ہیں جو پورٹل پر رپورٹ کیے گئے ہیں جس کے بعد علاقے میں کیسز کی مجموعی تعداد 18 ہوگئی ہے۔

گلگت بلتستان میں منگل کو کورونا وائرس کا ایک کیس سامنے آیا ہے جس کے بعد گلگت بلتستان میں کیسز کی مجموعی تعداد 212 تک جا پہنچی ہے۔
گلگت میں مہلک وائرس سے متاثرہ 43 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں جب کہ 3 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

وفاقی حکومت کی طرف سے منگل کو سپر یم کورٹ میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے قومی ایکشن پلان کی رپورٹ جمع کرا ئی گئی ہے جس میں 25 اپریل تک کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 50 ہزار تک پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز 6 اپریل کو کورونا وائرس سے پاکستان میں مزید 5 افراد کے جاں بحق ہونے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 52 ہوگئی تھی جب کہ متاثرین کی مجموعی تعداد 3520 تھی ۔

پیر 6 اپریل کو سب سے زیادہ سندھ میں 17 ہلاکتیں ہوئی ہیں، اس کے علاوہ خیبرپختونخوا میں 16، پنجاب 15 جب کہ گلگت بلتستان میں 3 اور بلوچستان میں ایک شخص جاں بحق ہوا۔

پیر کو کورونا وائرس کے مزید 594 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 5  افراد جاں بحق ہوئے جن  میں سے پنجاب میں 3 اور سندھ میں 2 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نئے کیسز میں سے پنجاب میں 538 کیسز، 3 ہلاکتیں ہوئیں جس کے بعد صوبے میں مجموعی کیسز کی تعداد 1918 ہوگئی، سندھ 51 کیسز 2 ہلاکتیں اور اسلام آباد سے 4 کیسز سامنے آئے تھے جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 3755 ہوئی تھی۔

سندھ میں پیر کو کورونا وائرس سے مزید 2 مریض انتقال کرگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 17 ہوگئی جب کہ مزید 51 کیسز سامنے آنے کے بعد کیسز کی تعداد 932 ہو گئی۔

سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نےپیر کو ہلاکتوں اور کیسز کی تصدیق کی اور ساتھ ہی بتایا کہ صوبے میں کورونا سے مزید 130 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 253 ہوگئی ہے۔

اسلام آباد میں 6 اپریل کو کورونا وائرس کے مزید 4 کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 82 ہو گئی جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئی تھی۔

خیبرپختونخوا، بلوچستان اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا تھا تاہم گلگت بلتستان میں ایک شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق کی گئی تھی.

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleppy
Sleppy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »