پاکستان میں کورونا سے مزید 63 افراد لقمہ اجل بن گئے

0
0 0
Read Time:1 Minute, 44 Second

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)پاکستان میں کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 63 افراد انتقال کر گئے ، جس کے بعد اموات کی تعداد 9 ہزار 992 ہوگئی ہے۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 75 ہزار 85 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 776 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں.

پنجاب میں ایک لاکھ 36 ہزار 669، سندھ میں 2 لاکھ 12 ہزار 93، خیبر پختونخوا میں 57 ہزار 746، بلوچستان میں 18 ہزار 99، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 853، اسلام آباد میں 37 ہزار 390 جبکہ آزاد کشمیر میں 8 ہزار 235 کیسز رپورٹ ہوئے۔

مرنے والوں کی تعداد 9 ہزار 992 ہوگئی پنجاب میں 3 ہزار 959، سندھ میں 3 ہزار 502، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 617، اسلام آباد میں 412، بلوچستان میں 182، گلگت بلتستان میں 101 اور آزاد کشمیر میں 219 مریض لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

منگل کو پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 55 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جس کے بعد اموات کی تعداد 9 ہزار 929 تھی ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے منگل کے اعدادوشمار کے مطابق ایک ہزار 974 نئے کیسز رپورٹ ہوئےتھے

پنجاب میں ایک لاکھ 36 ہزار 147، سندھ میں 2 لاکھ 11 ہزار 276، خیبر پختونخوا میں 57 ہزار 467، بلوچستان میں 18 ہزار 82، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 850، اسلام آباد میں 37 ہزار 272 جبکہ آزاد کشمیر میں 8 ہزار 215 کیسز سامنے آئے ۔

ملک بھر میں اب تک 65 لاکھ 89 ہزار 317 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 32 ہزار 205 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 4 لاکھ 23 ہزار 892 مریض صحتیاب ہوئے اور 2 ہزار 263 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

کورونا سے پنجاب میں 3 ہزار 921، سندھ میں 3 ہزار 491، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 609، اسلام آباد میں 407، بلوچستان میں 182، گلگت بلتستان میں 101 اور آزاد کشمیر میں 218 مریض انتقال کر چکے ہیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
0Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »