پاکستان تاریخ کی مشکل ترین معاشی صورت حال سے نکل آیا ہے،وزیراعظم

75
0 0
Read Time:1 Minute, 46 Second

فوٹو :ریڈیو پاکستان

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام )وزیر اعظم عمران خان نے ایک بار پھر عوامی مسائل کی بجائے کرپشن اور مافیا کو ختم کرنے کو موضوع بناتے ہوئے کرپشن کے خاتمہ کیلئے آخری حد تک لڑائی جاری رکھنے کا عزم کیا ہے ۔

وزیرِاعظم عمران خان مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے، وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان تاریخ کی سب سے مشکل معاشی صورت حال سے نکل آیا ہے.

انھوں نے مالیاتی خسارہ کم ہو چکا ہے اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے، 1960 کے بعد پہلی مرتبہ ہماری حکومت نے صنعتوں کی بحالی کو ترجیح دی۔

وزیراعظم نے کہا کہ نوجوان طبقے کے لیے ایک ہی پیغام ہے کہ محنت کریں، کامیابی محنت کے بغیر ممکن نہیں، موجودہ حکومت نے نوجوان طبقے کے لیے آسان اقساط میں کاروبار شروع کرنے کیلیے قرضوں کی فراہمی، ہنر سیکھنے کے لیے ٹریننگ پروگرام متعارف کرایا.

وزیر اعظم نے امید کا اظہار کیا کہ حکمت عملی سے روز گار کے مواقع میسر آئیں گے اور معیشت ترقی کرے گی، کرپشن اور مافیا کو ختم کرنے کے لیے اخری حد تک لڑائی جاری رکھوں گا۔

عمران خان نے کہا پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر بھی چیلینجز کا سامنا ہے، پاکستان ہمیشہ امن کا خواہاں رہا ہے اور اب بھی اسی ضمن میں کردار ادا کر رہا ہے، عالمی سطح پر پاکستان کے درست تشخص کیلئے ڈیجیٹل میڈیا کے موٴثر استعمال کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ تحریک انصاف اور وفاقی حکومت نے 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منانے کا فیصلہ کیا ہے، فاشسٹ مودی سرکار ہندو راشٹرا کے خواب پورا کرنے کے لئے امن اور خطے کی سلامتی کو داوٴ پر لگا رہی ہے.

کشمیر پر غاصبانہ قبضہ اور شہریت کے قانون میں ترمیم نسل پرستانہ عزائم کی تکمیل کی عملی کوششیں ہیں، ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے مظلوم کشمیری عوام کا مقدمہ دنیا کے سامنے پیش کیا جائے.

انھوں نے کہا دنیا کو باور کروایا جائے کہ سلامتی کونسل کی قرادادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کی روشنی میں مسئلہ کشمیر کا حل اقوام عالم کا فریضہ ہے ۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleppy
Sleppy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »
en_USEnglish