پاکستان اور جنوبی افریقہ کا پہلا ایک روزہ میچ آج ہوگا

پورٹ ایلزبتھ(ویب ڈیسک)پاکستان اورجنوبی افریقہ کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی سیریزکاپہلا میچ آج پورٹ ایلزبتھ میں کھیلاجائے گا۔

میچ پاکستا ن کے معیاری وقت کے مطابق شام چاربجے شروع ہوگا، ٹیسٹ سیریز میں کلین سویپ ناکامی کے بعد پاکستان کی ٹیم دباو کے ساتھ آغاز کرے گی۔

پاکستان کی ونڈے ٹیم میں شعیب ملک، محمد حفیظ ، عثمان شنواری اور عماد وسیم کی شمولیت کے بعد بہتری کے آثار نظر آ رہے ہیں اور سرفراز نے بھی پہلا میچ جیتنے کے عزم کااظہارکیاہے۔

دوسری جانب جنوبی افریقی ٹیم کے کپتان ڈیپلیسی نے پاکستان کی ونڈے ٹیم کو بہتر قرار دیاہے۔

Comments are closed.