پاکستان انگلینڈمیچ ادھوراختم، سرفراز پھرطےشدہ نمبرپربیٹنگ کر نےنہ آہے

57
0 0
Read Time:2 Minute, 1 Second

اوول(ویب ڈیسک)  پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا ون ڈے میچ بارش کی نذر ہوگیا۔

پہلےبارش کے باعث میچ تاخیر سے شروع ہوا، پہلے میچ کو 47 پھر 41 اوورز تک محدود کیا گیا اور پھر بالآخر بارش کے باعث میچ منسوخ کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے شروع ہونا تھا مگر بارش کے باعث سوا 6 بجے شروع ہوا، تاخیر کی وجہ سے امپائرز نے میچ کو پہلے 47 اور پھر 41 اوورز تک محدود کر دیا۔

اوول میں ہونے والے میچ میں انگلش کپتان این مورگن نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز امام الحق اور فخر زمان نے کیا ، فخر زمان 3 رنز بنا کر جوفرا آرچر کی گیند پر سلپ میں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

اس کے بعد بابر اعظم بھی 16 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، اس وقت پاکستان کا مجموعی اسکور 45 تھا۔اعلان کردہ بیٹگ آرڈر کے مطابق کپتان سرفراز نے چوتھے نمبر پر آنا تھا مگر مشکل کنڈیشن دیکھ کر کپتان حارث سہیل کو بھیج دیا۔

پاکستان نے 16.4 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 80 رنز بنائے تھے کہ ایک بار پھر بارش کی وجہ سے میچ روک دیا گیا، بارش تھمی تو میچ کو 41 اوورز تک محدود کردیا گیا۔

کچھ دیر کا کھیل ہونے کے بعد بادلوں نے پھر برسنا شروع کردیا اور میچ ایک بار پھر روکنا پڑا۔ مسلسل بارش کی وجہ سے بالآخر امپائرز نے میچ کو منسوخ کرنے کا اعلان کردیا۔امام الحق 42 اور حارث سہیل 14 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ 11 مئی کو ساؤتھمپٹن میں کھیلا جائے گا۔

یاد رہے کہ پاکستان ٹیم کو گزشتہ دونوں سیریز میں شکست ہوئی تھی، جنوبی افریقا میں پاکستان 2-3 سے ہارا تھا جب کہ متحدہ عرب امارات میں پاکستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں 0-5 سے  شکست ہوئی تھی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
0Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »